نیشنل فلم ایوارڈزمیں شادی کی ساڑھی دوبارہ پہننے پر عالیہ بھٹ کی تعریفیں

Oct 18, 2023 | 21:14:PM
نیشنل فلم ایوارڈزمیں شادی کی ساڑھی دوبارہ پہننے پر عالیہ بھٹ کی تعریفیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی  معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے نیشنل فلم ایوارڈز میں اپنی شادی کا جوڑا زیب تن کر کے سب سے تعریفیں وصول کرنے کا ایک موقع اور حاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ کو اپنے شوہر اور اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ دیکھا گیا، اس تقریب کی سب سے اہم بات عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "گنگو بائی کاٹھیاواڑی" میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس خاص موقع پر عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کا لباس زیب تن کر کے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ مجھے ساڑھی بہت پسند ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اس خاص موقع پر میں نے اپنی شادی کی ساڑھی زیب تن کی ہے، ساڑھی ایک آرام دہ لباس ہے اور میں نے اپنی شادی پر لہنگا اس ہی لیے نہیں پہنا تھا کیوںکہ مجھے ساڑھی بہت پسند ہے۔

جیسے ہی عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تو رنبیر کپور نے اہلیہ کی کامیابی پر فخر کرتے ہوئے اپنے موبائل فون میں ویڈیو بنا کر اُن خوبصورت لمحات کو قید کرلیا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالیہ بھٹ نے اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ بہترین اداکارہ کا نیشل ایوارڈ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا، کریتی سینان کو فلم "میمی" جبکہ الو ارجن کو "پشپا : دی رائز" کی پرفارمنس پر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترک اداکار اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا پربول پڑے

بالی ووڈ کے مشہورہدایت کارسنجے لیلی بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی کے لیے عالیہ بھٹ نے بھارتی 20 کروڑ کا بھاری معاوضہ لیا تھا۔