نارووال :کھیتوں سے 18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

Oct 18, 2023 | 19:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات)نارووال کے گاؤں میں  کھیتی باری کے دوران  18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمدہوئی ہے، جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے گاؤں سپوال سے بھارتی ساختہ18 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا  جو کہ گاؤں کے لوگوں کو نظر آیا، جس کے بعد  کسانوں نے فوری 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی،گاؤں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ  کھیتی باری کر رہے تھے کہ مائن پر نظر پڑ گئی۔ 

اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نارووال بم ڈسپوزل سکواڈ کو کال کر دی تھی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔