پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے

Oct 18, 2022 | 16:06:PM
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسلام آباد دفتر نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
کیپشن: وفاقی حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک) پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسلام آباد دفتر نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

ڈپٹی کنٹرولر، کنٹرولر لوکل آڈٹ (ڈیفنس سروس) لاہور دفتر ثناء منیر کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ثناء منیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ آبی وسائل لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی جی آڈٹ آبی وسائل لاہور دفتر خرم عزیز کو تبدیل کر دیا گیا۔ خرم عزیز ڈپٹی کنٹرولر، کنٹرولر لوکل آڈٹ(ڈیفنس سروس) لاہور دفتر میں تعینات کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈی جی آڈٹ وفاقی حکومت اسلام آباد دفتر حسام خان کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ حسام خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈیفنس آڈٹ وِنگ اے جی پی دفتر اسلام آباد میں تعینات کر دیا گیا۔