ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

Oct 18, 2021 | 17:44:PM
کاروباری ہفتے، پہلے روز، سونے کی فی تولہ قیمت
کیپشن: سونے کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 1457 روپے اضافے سے 102623 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالرکم ہوکر 1767 ڈالرفی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لئے سخت شرائط لگانے کا فیصلہ