بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ، حملہ آور ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:شدید برفباری،ہنگامی وارننگ جاری
دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے پولیس نے شواہدجمع کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔