شدید برفباری،برطانیہ میں ہنگامی وارننگ جاری 

Nov 18, 2025 | 08:49:AM
 شدید برفباری،برطانیہ میں ہنگامی وارننگ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وارننگ پیر کی شام سے جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔

ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!

ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔