"ٹائیگر 3"کی کامیابی پر سلمان خان نے عمران ہاشمی کو بوسہ دےڈالا، ویڈیو وائرل

Nov 18, 2023 | 21:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سب کے بھائی جان سلمان خان نے اپنی حالیہ فلم ٹائیگر 3 کی کامیابی پر رکھی گئی تقریب کے دوران ساتھی اداکار عمران ہاشمی کو بوسہ دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  سلمان خان اور کٹرینہ کیف اپنی فلم"ٹائیگر 3" کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان کی فلم گھریلو باکس آفس پر 5 دنوں میں 200 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔ فلم کا ورلڈ وائیڈ کلیکشن بھی 300 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ فی الحال اب فلم کی ٹیم کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔

حال ہی میں ‘ٹائیگر 3’ کی کامیابی کی تقریب میں سلمان خان، کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی نے شرکت کی, اس دوران سلمان کو نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور ڈینم پہنے دیکھا جاسکتاہے۔

ہوا کچھ یوں کہ دورانِ تقریب سلمان سے سوال پوچھا گیا کہ اس قدر بہترین فلم کیلئے کیا کرنا پڑتا ہے ، آپ ہی یہ راز افشاں کر دیں تاکہ نئے آنے والے اداکار آپ سے زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

سوال کا جواب سلمان نے ہنستے ہوئے کچھ یوں دیا کہ میرے پر تو اوپر والے کا کرم ہے جیسا ہوں ، ویسا ہی عوام کو پسند آتا ہوں، لیکن اچھی فلموں کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ ہوشیاری نہ کریں، ایکشن سینز کو زیادہ فلموں میں بڑھائیں اور رومانس کو کم کیجئے تاکہ آپکی فلم جوانوں کے علاوہ فیملیز بھی دیکھ سکیں۔

اس کے بعد سلو بھائی کہنے لگے کہ شکر ہے اس فلم میں عمران کا کردار آتش کا تھا ورنہ میری ٹائیگر 3 میں بھی کچھ اس طرح کا ہی سین ہو رہا ہوتا، پھر انہوں نے فلموں کی طرز پر سب کے سامنے عمران کو بوسہ دیا۔


 واضح رہے کہ سلمان خان کی ٹائیگر 3 ٹائیگر سیریز کا تیسرا پارٹ ہے۔ اور مذکورہ فلم نے اب تک دنیا بھر میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ اس فلم میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔