ہوشاب، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

Nov 18, 2022 | 21:08:PM
بلوچستان، ہوشاب، سکیورٹی فورسز، فائرنگ کے تبادلے، 2دہشتگرد مارے گئے،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں سے ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمدکیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن ایم ایٹ پر سکیورٹی فورسز اور سویلینز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے کے قریب ہیلی کے ذریعے سکیورٹی فورسز دستے اتارے گئے،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2دہشت گردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسزکابلوچستان میں امن وترقی کوسبوتاژ کرنے کی ہرکوشش ناکام بنانے کاعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی