چل چھیاں چھیاں۔۔گروپ  کا زبر دست ڈانس۔۔ویڈیو وائرل

Nov 18, 2021 | 11:01:AM
بالی ووڈ ،شاہ رخ خان ، ملائکہ اروڑا ن، فلم دل سے 
کیپشن:   دوستوں  کا گروپ ڈانس کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان اور ملائکہ اروڑا نے مشہور فلم’’ دل سے‘‘ سے ہندوستان میں اب تک کے سب سے مشہور ڈانس نمبروں میں سے ایک میں اداکاری کی۔چھائیا چھائیا کا ہک ڈانس اسٹیپ اب بھی مشہور ڈانس چالوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ برسوں میں، بہت سے لوگوں نے چھائیا چھائیا کی ویڈیو میں بے حد مقبول ڈانس موو کو آزمایا ہے اور حالیہ دنوں میں ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

دوستوں کے ایک گروپ نے بالی ووڈ نمبر پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی جس سے یہ کلپ وائرل ہو گیا۔،دوستوں کے گروپ نے ایک گاڑی کے اوپر SRK اور ملائکہ کے Chaiya Chaiya ویڈیو کے مشہور ڈانس اسٹیپس کو دوبارہ بنایا جیسا کہ دونوں اداکاروں نے اصل ویڈیو میں کیا تھا۔ ان کے ڈانس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

 یہ ویڈیو جینیل مہتا نامی صارف نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھی جو ایک ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں۔ ویڈیو میں جینیل کو اپنے تین دوستوں کے ساتھ چائیا چائیا پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںگروپ کے ساتھ  دلہن کی ڈانس پرفارمنس۔۔سب حیران۔ویڈیو وائرل