گروپ کے ساتھ  دلہن کی ڈانس پرفارمنس۔۔سب حیران۔ویڈیو وائرل

Nov 16, 2021 | 12:09:PM
بھارت،سوشل میڈیا،شادی،ڈانس
کیپشن:   دلہن اپنے گروپ کے ساتھ ڈانس کر رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادیاں نہ صرف دلہا اور دلہن کے لئے بلکہ ان کے دوستوں کے لئے بھی ناقابل فراموش لمحات میں سے ایک ہیں۔بھارت میں شادی کی تقریبات میں اکثر دلہا اور دلہن کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں مگر بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ دلہن شاندار ڈانس کرکے سب کو حیران کر دیتی ہے۔

انسٹاگرام  پرایک دیسی دلہن کی اپنے گروپ کے ساتھ پیپی نمبر پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک دیسی دلہن کو ٹیشر کے مقبول گانے ’’جلیبی بے بی‘‘ پر اپنے گروپ کے  ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سیاہ رنگ کے لہنگے میں دلہن کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی.

دلہن کو اسٹیج پر اپنے دوستوں کے ساتھ ’’جلیبی بے بی‘‘ کے لئے منتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن نے اپنی گرل سکواڈ کے ساتھ شاندار ڈانس کیا اور سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ظالم خاوند کا بیوی کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد۔ ۔دل دہلا دینے والی ویڈیو