اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگا، ڈالر معمولی سستا 

May 18, 2026 | 21:23:PM
اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگا، ڈالر معمولی سستا 
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک اور اوپن مارکیٹ روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، اماراتی درہم اور سعودی ریال مہنگے ہو گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستاہوکر 279.74 روپے  ، یورو 6 پیسے سستاہوکر  326.93 روپے کا ہوگیا   جبکہ برطانوی پاؤنڈ 25 پیسے اضافے سے 375.48 روپے ، یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 76.69 روپے اور سعودی ریال 9 پیسے مہنگاہوکر 74.97 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! فائرنگ سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما جاں بحق