آج سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

May 18, 2026 | 18:47:PM
آج سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں  آندھی اور بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان کے مطابق آج رات سے 23 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ،  گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

ڈی جی عمر جاویدکا مزید کہنا تھا کہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیاں ہونگی یا 6؟ سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر