عراق کی طرف سے داغے گئے 3 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی وزارت دفاع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق سے مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرونز تباہ کردیئے ہیں۔
وزارت دفاع کا اس کارروائی کے ردعمل میں کہنا ہے کہ سعودی عرب مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
سعودی عرب نے یو اے ای کے جوہری پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یو اے ای پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل پھر مہنگا ہو گیا