ایشین جونیئر سکواش کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

May 18, 2026 | 08:54:AM
ایشین جونیئر سکواش کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چین میں ہونے والی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیاہے۔

 پاکستان کی 7 رکنی ٹیم میں 5 مینز اور 2 ویمنز پلیئرز شامل ہی، سحرش علی اور ماہنور علی دونوں بہنیں گرلز انڈر 15 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

 بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 میں مصطفیٰ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بوائز انڈر 15 کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آزربائیجان میں کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی باکسرز کی فتوحات