سندھ میں ایک اور منشیات فروش عورت کی گرفتاری، سات کلو چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالخالق مغیری) سندھ میں ایک اور منشیات فروش عورت کو منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی میں پنکی اور حیدر آباد میں گڈی کے بعد آج لاڑکانہ میں پولیس نے منشیات بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ایک اور عورت زلیخا کو گرفتار کر لیا۔
لاڑکانہ پولیس نے اس منشیات فروش عورت سے 7 کلو گرام چرس بھی برآمد کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے منظم دھندے میں ملوث اس عورت کا نام زلیخا ڈیتھو ہے اور وہ بین الصوبائی ڈیتھو گینگ کی ایک خطرناک رکن ہے۔