لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں ٹیلر ماسٹر اپنے گھر میں قتل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں ٹیلر ماسٹر اپنے گھر میں قتل ہو گیا۔
نامعلوم دشمن ٹیلر ماسٹر شوکت کے گھر میں گھسےاور اسے قتل کر دیا۔ قاتل واردات کے بعد قتل کے لئے استعمال ہونے ولا ٹوکہ وہیں چھوڑ گئے۔
مقتول شوکت کی عمر ساٹھ سال تھی اور وہ بے اولاد تھے۔ اپنے گھر میں تنہا رہتے تھے۔ ان کی بیوی چند سال قبل وفات پا گئی تھی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔