بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام  

May 18, 2025 | 23:22:PM
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سفارتی سطح پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا،بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرا ہے،قوم متحد اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے،ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر پاکستان کو سربلند کردیا،افواج پاکستان نے تاریخی جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملادیا،پوری قوم نےجذبے سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

کشمیری عوام کی آزادی کیلیے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری قیادت کا وژن ہے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: