خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، فیصل کریم کنڈی

May 18, 2025 | 23:21:PM
خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کیلئے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا ،وہ دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لے کر جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے،صوبے میں اربوں روپے کے اسکینڈلز نکلتے جا رہے ہیں،ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں۔

پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، خیبر پختونخوا کا 12 سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، خیبرپختونخوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اس کوفوری گرفتار کیا جائے۔

اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا ٹانگ چکا ہوتا،جن لوگوں نے ٹیکس پیئر کے پیسے کھائے ان کو سزا ہونی چاہئے۔

ریاست نے وعدہ کیا تھا ضم اضلاع میں 100 ارب خرچ کیا جائے گا، مگر 6 سے 7 ارب ملتا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: