وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے

May 18, 2025 | 19:36:PM
 وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ 19 تا 21 مئی پر مشتمل ہے۔

اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت چین کا دورہ کررہے ہیں۔ دورے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہو گی، ملاقات میں جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا ۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بااہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسکے علاوہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ 

 دورہ پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا, پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں شدید آندھی و طوفان، درخت اور سائن بورڈز گرنے سے متعدد افراد زخمی