جوزف سٹالن کابڑامجسمہ ماسکو کے دل میں پھر نصب

May 18, 2025 | 15:41:PM
جوزف سٹالن کابڑامجسمہ ماسکو کے دل میں پھر نصب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس نے سٹالن کوپھرہیروبناتے ہوئے بڑامجسمہ ماسکوکے دل میں نصب کردیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے Taganskaya میٹرو اسٹیشن میں سابق سوویت آمر جوزف سٹالن کا ایک بڑا مجسمہ نما پینل دوبارہ نصب کر دیا گیا ہے، جو کئی دہائیاں قبل ہٹا دیا گیا تھا۔

ماسکو میٹرو انتظامیہ نے 10 مئی کو بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی ورثہ کی بحالی ہے جو دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی یادگار ہے۔

یہ پینل"عوام کی قائد اور کمانڈر سے شکرگزاری" کے عنوان سے 1950 میں نصب کیا گیا تھا، جس میں سٹالن کو فوجی وردی میں بچوں اور مزدوروں سے گھرا ہوا دکھایا گیا جو اس کی جانب عقیدت سے دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے:برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری

مجسمہ اسی دور کی یاد دلاتا ہے جب سوویت یونین میں سٹالن کے گرد شخصی پرستی اپنے عروج پر تھی،اس بار یہ پینل خاموشی سے دوبارہ نصب کیا گیا، اور آزاد روسی میڈیا کے مطابق اس کی کوئی پیشگی اطلاع عوام کو نہیں دی گئی۔