اداکارہ انمول نے محبت اور رشتوں سے متعلق اہم مشورہ دیدیا

May 18, 2025 | 15:03:PM
اداکارہ انمول نے محبت اور رشتوں سے متعلق اہم مشورہ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول نے اپنے مداحوں کو محبت اور رشتوں سے متعلق اہم مشورہ دیدیا ۔

انمول  نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں اپنی زندگی، کیریئر اور مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کاکھل کراظہارکیا۔اپنی شادی کی افواہوں کے حوالے سے اداکارہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جب بھی ایسا کچھ ہونے والا ہوگا، میں خود اپنے مداحوں کو بتاؤں گی۔

دوران گفتگو انمول نے مداحوں کو رشتوں سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتے میں آنے سے پہلے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو سمجھیں اور اپنے اندر کی الجھنیں سلجھائیں۔

انمول بلوچ نے کہاکہ ایک کامیاب رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں دونوں افراد ذہنی طور پر متوازن ہوں،پہلے خود کو وقت دو، اپنے زخموں کو بھرنے دو، تب ہی آپ کسی اور کی شخصیت کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور قبول کرنے کے قابل ہوسکتے ہو۔

 یہ بھی پڑھیں:سارہ خان کے"اینٹی فیمینزم" خیالات پرنئی بحث چھڑگئی

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ سادگی اور حقیقت پسندی ہی ایک شخص کو خاص بناتی ہے،جیسی میں ہوں، ویسی ہی نظر آتی ہوں، اور لوگ اسی بات پر میری تعریف کرتے ہیں، خود کو کوئی اور ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں۔

اداکارہ انمول کے ان خیالات کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہاہے۔