سارہ خان کے"اینٹی فیمینزم" خیالات پرنئی بحث چھڑگئی

May 18, 2025 | 14:45:PM
سارہ خان کے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ سارہ خان کے"اینٹی فیمینزم" خیالات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑدی۔

سارہ خان اس وقت ڈرامہ "شیر" میں دانش تیمور کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جس کاان کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

سارہ خان نے ایک انٹرویو میں خود کو بہت بڑی فیمینسٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت سمجھتی ہیں، ان کے مطابق مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔

سارہ خان نے مزیدکہا کہ وہ گھر میں رہنے والی عورت ہیں، اُنہیں بلوں کی قطاروں میں لگنا پسند نہیں، یہ کام مردوں کے لیے بہتر ہے،مرد، مرد ہی رہیں، اور عورتیں گھر میں۔

سارہ خان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے،کچھ لوگ سارہ خان کے اس نظریے پر تنقید کر رہے ہیں، تووہیں بہت سے صارفین نے اُن کے خیالات کی کھل کر حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اینیمیٹڈ فلم’’گلاس ورکر‘‘ کی امریکی سینما گھروں میں نمائش

 ایک صارف نے لکھا’’وہ بالکل درست اقدار کی ترجمانی کر رہی ہیں‘‘، دوسرے نے لکھا’’روایتی صنفی کردار ہی سب سے بہتر ہیں‘‘ ایک اور نے کہا: ’’اسلام نے عورت کو تمام حقوق دیئے ہیں، ہمیں مغربی فیمینزم کی ضرورت نہیں‘‘۔