حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

May 18, 2023 | 21:52:PM
حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کو قومی و ثقافتی اقدار سے جوڑنے کے لئے نام  تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیا نام تجویز کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے نئے نام تجویز کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹر شبلی فراز، تاج حیدر، عرفان صدیقی اور منظور کاکڑ کا نام سینیٹ سے تجویز کیا، پارلیمانی کمیٹی کے لئے قومی اسمبلی کے اراکین کے نام تجویز کئے جائیں۔