عمران خان کو کس رہنما کے پارٹی چھوڑنے کا افسوس ہے؟ کپتان دل کی بات زبان پر لے آئے

May 18, 2023 | 21:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماﺅں کی اڑان جاری ہے، ابتک پی ٹی آئی کے کئی اہم رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں،کپتان عمران خان کو کس رہنما کے پارٹی چھوڑنے کا افسوس ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دل کی بات زبان پر لے آئے۔
زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہمارے کئی لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں،ان میں کئی کو میں اتنا خاص جانتا نہیں ہوں،لیکن ایک کے جانے کا بہت زیادہ افسوس ہے وہ ہمارا بہت پرانا ساتھی عامر کیا نی ہے،عامر کیانی نے پارٹی کیلئے بہت جان ماری ہے، مجھے اس کے جانے کا بہت افسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور استعفیٰ آ گیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ مجھے پتہ ہے ان کے اوپر بہت پریشر ہے اور ہر کوئی پریشر نہیں لے سکتا،میں اپنے لوگوں کو بھی کہتا ہوں کہ کوئی ان کو برا بھلا نہیں کہے،جس طرح کا دباﺅ لوگوں پر ہے اس طرح کا ملکی تاریخ پر کبھی لوگوں پر نہیں پڑا،ان کاکہناتھا کہ پکڑ کر لوگوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں،گھروں میں گھس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی، عمران کو کھل کر مذمت کرنی چاہئے، صدر علوی