عمرکوٹ ،غیرقانونی پاکستان داخل ہونیوالا بھارتی نوجوان گرفتار

May 18, 2023 | 19:33:PM
عمرکوٹ ،غیرقانونی پاکستان داخل ہونیوالا بھارتی نوجوان گرفتار
کیپشن: گرفتار بھارتی نژاد نوجوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمرکوٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نژاد نوجوان راجہ عرف بجلی کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں پاک بھارت بارڈر کراس کرنے والے بھارتی نوجوان کو حراست میں لے لیاگیا،گرفتار 20 سالہ نوجوان کا تعلق انڈیا کے علاقے راجستھان سے ہے،نوجوان کو غازی پوسٹ کھوکھراپار کے قریب سے گرفتار کیا گیا ،ملزم غیر قانونی طورپر پاکستانی علاقہ میں داخل ہوا تھا ، کھوکھراپار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
 گرفتار ملزم کے خلاف کھوکھراپار تھانے پر فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھتا تھا پارٹی انصاف کے تحت کام کر رہی ہے، ڈاکٹر امجد کا علیحدگی کا اعلان