امریکی ریاست میں طیارہ گر کر تباہ

May 18, 2023 | 14:33:PM
امریکی ریاست میں طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا میں طیارہ  گرگیا جس کے  نتیجے میں  پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز  میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  طیارے نے قریب میں ہی قائم ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی،حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا  تاہم طیارہ گرنے کے باعث شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کے مطابق  جائے وقوعہ سے طیارہ کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے جبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے  کی کوششیں کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ چند دن قبل تربیتی پرواز  کے دوران امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا