راولپنڈ ی رنگ روڈ معاملہ ۔۔ ڈی جی کو فوری تبدیل کرنے کی وجوہات سامنے آ گئی

May 18, 2021 | 20:23:PM
 راولپنڈ ی رنگ روڈ معاملہ ۔۔ ڈی جی کو فوری تبدیل کرنے کی وجوہات سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی رنگ روڈ کی چھان بین، الائمنٹ کی تبدیلی اور معاملے کے حقائق کا آغاز کرنے والے افسر کو فوری تبدیل کیوں کیا گیا تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے عبدالستار عیسانی نے 26 اپریل 2021 کو رنگ روڑ کی تحقیقات کیلئے چیف سکریٹری کو استدعا کی تھی۔ڈی جی آر ڈی اے کی درخواست پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل ہوئی۔
ذرائع کے مطابق رنگ روڈ سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی ہاوسنگ سوسائٹی نے ڈی جی آر ڈی کے فوری تبادلے کے لئے اثر وسورخ ڈالا۔نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے گزشتہ روز دو دفاتر سیل بھی ہوئے تھے۔
ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تقریباً دو ماہ قبل تعینات کیاگیا تھا ،ڈی جی آر ڈی اے کی تعیناتی پر حکومتی شخصیات سمیت ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان بھی ناخوش تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لباس پرتنقیدکرنیوالوں کوعلیزے شاہ کاکرارا جواب