پشتو زبان کے معروف شاعرسلیم راز 82سال کی عمر میں انتقال کرگئے

May 18, 2021 | 12:34:PM
سلیم راز انتقال کر گئے
کیپشن: سلیم راز انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پشتو زبان کے معروف ترقی پسند شاعر، محقق اور ادیب سلیم راز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے انہیں چارسدہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے پشتو کے معروف شاعر محقق، ادیب، دانشور اور کالم نگار سلیم راز 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، سلیم راز نے ابتدائی تعلیم مشن پرائمری اسکول بنوں سے حاصل کی، وہ پشتو عالمی کانفرنس کے بانی چیئرمین رہے اور عالمی سطح پر دو پشتو عالمی کانفرنس بھی کراچکے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ملک گیر سطح پر پاکستانی زبانوں کی ترقی پسند تنظیم عوامی ادبی انجمن پختونخوا کے کنوینر رہے، اس وقت وہ عالمی پشتو جرگہ کے چیئرمین تھے، انٹر نیشنل کانگریس آف رائٹرز کے بانی ممبر اور اکادمی ادبیات پاکستان کے تاحیات ممبر بھی تھے، ان کی شاعری میں انسانیت سے محبت اور ظلم و استحصال سے شدید نفرت کا اظہار بھی پایا جاتا ہے۔سلیم راز کی ادبی خدمات پر انہیں 2009 میں صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ سونیا ایودھیا کاانتہائی بے باک فوٹوشوٹ، مداحوں کو پسند