اداکارہ سونیا ایودھیا کاانتہائی بے باک فوٹوشوٹ، مداحوں کو پسند

May 02, 2021 | 12:02:PM
اداکارہ سونیا ایودھیا کاانتہائی بے باک فوٹوشوٹ، مداحوں کو پسند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ سونیا ایودھیا نے سوئمنگ پول میں انتہائی بے باک فوٹوشوٹ کروایا ہے ، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق اداکارہ سونیا ایودھیا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں ۔ سونیا ایودھیا کا بولڈ اور خوبصورت انداز اکثر ان کےمداحوں کے درمیان موضوع بحث بنا رہتا ہے اور ایک مرتبہ پھر کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آرہا ہے ۔
ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کی 2 میں تنوی بجاج اور نظر میں روبی کا کردار نبھاکر لوگوں کی تفریح کرنے والی سونیا ایودھیا آئے دن موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔  تازہ شئیر کردہ تصویروں میں سونیا پول میں مستی کرتی نظر آرہی ہیں ، جس میں ان کا انداز قابل دید ہے ۔ اداکارہ کے مداح ان کی ان تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی کافی تعریف کررہے ہیں ۔

اپنے بے باک انداز  کیلئے مشہور اداکار سونیا ایودھیا ان تصویروں میں کافی گلیمرس پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ سونیا ایودھیا کا یہ فوٹوشوٹ ان کےمداحوں کے درمیان کافی پسند کیا جارہا ہے ۔وہ بلیک رنگ کے سوئم سوٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ کمنٹس میں سونیا ایودھیا کے مداح انہیں جل پری بتا رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ سونیا ایودھیا نے 2019 میں اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کی تھی.

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ ’’لیزا ہیڈن ‘‘کی تیسری بار ’’حاملہ ‘‘ہونے کی تصویر وائرل