ایران نے گزشتہ جنگ کے بعد یورینیم افزودہ نہیں کی، امریکی انٹیلی جنس چیف کا اعتراف

Mar 18, 2026 | 21:15:PM
 ایران نے گزشتہ جنگ کے بعد یورینیم افزودہ نہیں کی، امریکی انٹیلی جنس چیف کا اعتراف
کیپشن: امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ (درمیان) واشنگٹن ڈی سی میں 18 مارچ 2026 کو کیپیٹل ہل پر دنیا بھر کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے انٹیلی جنس سماعتوں کے سامنے بیان دے رہی ہیں۔ اس بیان میں انہوں نے ایران کے 12 روزہ جنگ کے بعد سے یورینیم انرچمنٹ کی کوشش نہ کرنے کا کوئی حوالہ نہیں دیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکہ کی خاتون انٹیلی جنس  چیف تلسی گیبارڈے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے پچھلی جنگ کے بعد جوہری افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی کوشش نہیں کی۔    ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ  کا یہ بیان بظاہر ٹرمپ س کے مؤقف سے متصادم ہے۔
واشنگٹن میں انٹیلی جنس چیف  تلسی گبارڈ نے بظاہرصدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متصادم پوزیشن لے لی۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران گزشتہ سال اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران نے اپنے جوہری افزودگی کے پروگرام کو دوبارہ بنانے کی کوشش نہیں کی۔

"آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے نتیجے میں، ایران کا جوہری افزودگی کا پروگرام ختم کر دیا گیا تھا۔ ان کی افزودگی کی صلاحیت کو دوبارہ بنانے کی کوشش کرنے اور دوبارہ بنانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی،" گیبارڈ نے اپنے بیان میں لکھا ہے جو ایک جاری سماعت سے قبل سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں دعویٰ کیا ہے کہ جون 2025 میں ہونے والے آپریشن کے بعد ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور اگر وہ ایران پر حالیہ حملے نہ کرتے تو وہ ایٹمی ہتھیار بنا سکتا تھا۔

سینیٹ کمیٹی کے ایک سینئیر  ڈیموکریٹ نے نوٹ کیا کہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ  نے جو بیان سینیٹ کی کمیٹی کے روبرو اونچی آواز سے پڑھا تھا اس میں اس انکشاف کو شامل نہیں کیا تھا۔ اس سینیٹر نے  پوچھا کہ کیا ایسا اس لیے تھا کہ وہ عوامی طور پر صدر ٹرمپ کی مخالفت نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

انٹیلی جنس چیف گیبارڈ نے جواب دیا کہ انہوں نے سینیٹ کمیٹی میں اپنے تیار کردہ بیان کے کچھ حصوں کو چھوڑنے کا انتخاب کیا کیونکہ "وقت بہت طویل تھا۔"