غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک؛ قطر نے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قطر نے ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کی بمباری کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دے دیا۔ اسرائیل کے آج ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملوں کے جواب میں عرب ملکوں کی گیس اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کی وارننگ دی ہے۔
دوحہ میں آج قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے خاص بیان جاری کیا۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل کی جانب سے ایران کے جنوبی پارس فیلڈ سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بنانا، جو قطر کے شمالی میدان کی توسیع ہے، خطے میں موجودہ فوجی کشیدگی کے درمیان ایک خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم ہے۔"
یہ بھی پڑھیئے: ایران نے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی بمباری کے بعد سعودیہ اور دیگر عرب اور ملکوں کی آئل، گیس تنصیبات پر حملوں کی وارننگ دےدی
قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، "توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے کے لوگوں اور اس کے ماحول کے لیے خطرہ ہے،" ماجد انصاری نے تمام فریقوں سے "اہم سہولیات" کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاض میں خلیجی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس
خلیجی ریاستوں کے وزرائے خارجہ ایران کی عرب ملکوں پر مسلط کردہ جنگ پر بات چیت کے لیے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کرنے والے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار بھی آج شام ریاض جا رہے ہیں۔