پنجاب :9ویں جماعت سے فنی تعلیم، طلبہ کو ڈگری کے ساتھ ہنر بھی دینے کا منصوبہ

Mar 18, 2026 | 12:10:PM
پنجاب :9ویں جماعت سے فنی تعلیم، طلبہ کو ڈگری کے ساتھ ہنر بھی دینے کا منصوبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں طلبہ کے لیے ہنر مند تعلیم کا بڑا قدم !پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے ہنر مند تعلیم کے بڑے منصوبے کا ابتدائی پلان تیار کر لیا ، منصوبے کے تحت نویں جماعت سے فنی تعلیم دی جائے گی  تاکہ طلبہ نہ صرف ڈگری حاصل کریں بلکہ عملی ہنر میں بھی ماہر ہوں۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق اس پروگرام پر تقریباً 150 ارب روپے لاگت آئے گی۔ منصوبہ صوبے بھر میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا اور لاکھوں طلبہ اس سے مستفید ہوں گے۔

 طلبہ کو اسکول کلبز اور کلسٹر سینٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی، جبکہ جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایرانی میزائل سائٹس کو 5000پاؤنڈ وزنی طاقتور بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ 

پنجاب میں اس پروگرام کے تحت این وی کیو ایف (NVQF) کے مطابق سرٹیفکیشن سسٹم بھی ہوگا، جس سے تعلیم اور روزگار کے درمیان براہِ راست تعلق قائم ہوگا اور انڈسٹری کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  صوبے بھر میں پروگرام مرحلہ وار نافذ ہوگا،جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام ہوگا۔