پی ایس ایل 9 کا فاتح کون ؟اسلام آباداور ملتان کا فائنل ٹاکرا

Mar 18, 2024 | 10:07:AM
پی ایس ایل 9 کا فاتح کون ؟اسلام آباداور ملتان کا فائنل ٹاکرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران)پاکستان سپر لیگ سیزن 9کا فاتح کون ہوگا؟فیصلہ آج ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

 نیشنل سٹیڈیم کراچی آج پی ایس ایل  9کے فائنل میچ کی میزبانی کرے گا،میچ آج رات 9بجے شروع ہوگا،وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بطور نیشنل سٹیڈیم میں مہمان خصوصی شرکت کریںگے گے جبکہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے پرجوش  ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل بینک سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی  میں  بھی سخت انتظامات کردیئے گئے،ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہونگے،ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے،کمانڈوز سٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگےجبکہ کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگے

 نیشنل سٹیڈیم کے فائنل میچ میں ہاوس فل ہونے کا امکان، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔

فائنل میں دس بجے کے بعد تماشائیوں کیلے داخلہ بھی مفت کردیا گیاجبکہ  وی آئی پی انکلوژرز کے علاوہ تماشائی تمام انکلوژرز میں میچ دیکھ سکیں گے۔