لاہورمیں عمران خان کو گرفتارکرنے کی تیاریاں مکمل، پولیس کی بھاری نفری طلب

Mar 18, 2023 | 19:27:PM
لاہورمیں عمران خان کو گرفتارکرنے کی تیاریاں مکمل، پولیس کی بھاری نفری طلب
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں پیشی کے بعدواپسی پر گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پلان اے اوربی ترتیب دے دئیے گئے،دیگر اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری اورافسران لاہورطلب کر لئے گئے۔

یاد رہے کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے پیٹرول بم بنانے والی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ،غلیلیں اورکنچے بھی ملے ہیں ،ولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے چند رائفلیں اور 5 کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس ،عمران خان کے وارنٹ منسوخ