کراچی: سلیم سنٹر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

Mar 18, 2023 | 10:52:AM
کراچی: سلیم سنٹر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) شہر قائد میں نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5 میں سلیم سنٹر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو پولیس کی جانب سے روکا گیا جس دوران ان کی طرف سے فائرنگ کردی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، تھانہ کھنہ کے علاقے صنم چوک سے بچی اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار

زخمی ڈاکوؤں کی شناخت شہزاد اور فواد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔