محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی کیلئے عمر کی حد میں اضافہ

Jun 18, 2025 | 22:50:PM
محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی کیلئے عمر کی حد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی۔

پنجاب جیل خانہ جات میں ڈپٹی اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی بھرتی کی جارہی ہے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن نے اشتہار دیا تھا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بھرتی کیلئے عمر کی حد تیس سال رکھی گئی تھی،پی پی ایس سی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمر کی حد بڑھانے کا نوٹی جاری کردیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی بھرتی کیلئے عمر حد تیس سے پینتیس سال کردی گئی جبکہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیلئے عمر کی حد تیس سے اڑتیس سال کردی گئی۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے بھی پینتیس اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیلئے اڑتیس سال کردی گئی۔جیل خانہ میں بھرتیوں کیلئے 24جون تک امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کرلی، امریکی اخبار کا دعویٰ