مستونگ: فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے سنگر میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق 2زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق مستونگ میں سنگر کے علاقے سوگز ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:سیٹی زبان استعمال کرنیوالے صرف چند ہزار لوگ رہ گئے، یونیسکو کا انتباہ