میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں،امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے آئی لو پاکستان کہا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم ایٹمی طاقت ہے اور پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔
دوسری جانب اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران کوواضح کرتا ہوں،ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ،ایران نے مذاکرات میں بہت وقت ضائع کیا،مجھے نہیں معلوم یہ سب کتنی دیر چلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ہم نے 60 دن کا وقت دیا تھا، ایران سے متعلق اب بہت دیر ہوچکی ہے،ایران کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،آئندہ ہفتہ بہت اہم ہےہوسکتا اس سے پہلے بڑی کارروائی ہو، ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت کوختم کردیا ہے۔
انہوں نے ایران غیرمشروط سرنڈر کرنے کا بیان بھی دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اسرائیل کو براہ راست فوجی مدد دینے سے باز رہے، روس