ایران اسرائیل کشیدگی ،مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کیلئے ٹاسک فورس قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کی حفاظت کیلئے’’مڈل ایسٹ ٹاسک فورس‘‘ قائم کر دی گئی ۔
ترجمان کے مطابق یہ ٹاسک فورس 24 گھنٹے خدمات انجام دے گی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں موجود امریکیوں کو سکیورٹی اپڈیٹس اور سہولیات فراہم کرے گی،ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے 30 کے قریب سکیورٹی الرٹس جاری کیے اور عراق اور اسرائیل کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے، امریکی شہری کسی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ہماری اولین ترجیح امریکی شہریوں کا تحفظ ہے خاص طور پر جنگ زدہ علاقوں میں۔