سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے کو ایف آئی اے نے جہاز سے آف لوڈ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے کو ایف آئی اے نے آف لوڈ کردیا,اواب علوی نے آف لوڈ کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، بیرسٹر علی طاہر کے مطابق اواب علوی کراچی ا یئرپورٹ سے ترکی کیلئےجہاز میں سوار ہوئے ایف آئی اے نے ڈاکٹر اواب علوی کو جہاز سے آف لوڈ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:امن کا نوبل انعام جیتنے کی خواہش، برطانوی میڈیا نے ٹرمپ کی کلاس لے لی
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری جواب جمع کرادیا۔
ڈاکٹر اواب علوی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ،عدالت نے ایف آئی اے کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔