عمران خان عدلیہ میں کئی شخصیات کا پرانا لاڈلا ہے :رانا تنویر حسین

Jun 18, 2024 | 16:43:PM
عمران خان عدلیہ میں کئی شخصیات کا پرانا لاڈلا ہے :رانا تنویر حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان عدلیہ سے متعلقہ کئی شخصیات کا پرانا لاڈلا ہے۔

 رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو کمزور کرنے اور سیاسی عدم استحکام کے ملزمان کا کیفرکردار تک نہ پہنچنا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، 9 مئی جیسا واقعہ کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو ملزمان دو ہفتے میں کیفرکردار تک پہنچ جاتے، اگر سزا ہوتی تو عدلیہ کا لاڈلا کبھی مجیب الرحمان اور کبھی الطاف حسین نہ بنتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے والوں کو کھلی چھٹی پر ادارے غور کریں، عدلیہ قابل احترام مگر فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف جھکاؤ کا تاثر ملتا ہے، بانی پی ٹی آئی عدلیہ سے متعلقہ کئی شخصیات کا پرانا لاڈلاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ غیر فطری ہے، مولانا کا ووٹ بینک بھی خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کا بھی وہی ہے، ہماری قیادت کی مولانا سے گہری ہم آہنگی ہے، معاملات درست ہوجائیں گے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی 100 دن کی کارکردگی تاریخی ہے، آئندہ سال ملکی ترقی کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ہدایت