مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال ، مریم نواز چیئرمین تحریک انصاف پر برس پڑیں

Jun 18, 2022 | 19:19:PM
مسلم لیگ ن، مرکزی نائب صدر، مریم نواز، چیئرمین تحریک انصاف، مہنگائی کیخلاف، احتجاج کی کال، برس پڑیں
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال پر برس پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کاکہناہے کہ فتنہ خان کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے،ان کا کہناتھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں۔
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ بطور وزیراعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آیا، اس کو اچانک سب یاد آگیا ہے، اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی معاشی صورتحال،نیب ملازمین کا سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ