سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، ترقی اہم ادارے کی تصدیق سے مشروط

Jun 18, 2022 | 17:28:PM
سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، ترقی اہم ادارے کی تصدیق سے مشروط
کیپشن: سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، ترقی اہم ادارے کی تصدیق سے مشروط، سرکاری ملازمین، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو بھی خصوصی تصدیق کی ایجنسی مقرر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آئی بی کو خصوصی تصدیق کی ایجنسی (ویٹنگ ایجنسی) مقرر کیا ہے، سرکاری افسران کی ابتدائی تقرری، تبادلے اور ترقی کےلیے آئی بی جانچ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، خریدار پریشان

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بھی پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے چکی ہے۔