شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔ دہشتگردوں  کی فائرنگ  سے اہلکار شہید

Jun 18, 2022 | 15:40:PM
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔ دہشتگردوں  کی فائرنگ  سے اہلکار شہید
کیپشن: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز آپریشن میں مصروف ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک زاہد احمد نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جس کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔