ضمنی انتخابات: حکومت نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا

Jun 18, 2022 | 15:17:PM
ضمنی انتخابات،پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نون،عمران خان
کیپشن: پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر پولنگ 17 جولائی کو ہوگی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں میں مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار ہوگئی۔ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے چودھری ظہیر نے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کا ساتھ دینے کا غیر مشروط اعلان کر دیا۔

 پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔ دونوں جماعتیں مل کر تحریک انصاف کے کرنل شبیر اعوان کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہونے پر فواد چوہدری نے سواری کا حل ڈھونڈ لیا

خیال رہے راجہ صغیر احمد کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیٹ چھوڑنا پڑی تھی۔ راجہ صغیر احمد نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ان حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق شیڈول کا اعلان کیا۔

 کاغذات نامزدگی 4 جون تا 7 جون جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ جانچ پڑتال 11 جون تک کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو جاری کیے جائیں گے۔