وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Jun 18, 2022 | 14:33:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عوام کو خوشخبری سنا دی
سورس: web page
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام  اٹھایا ان کی کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاوش رنگ لے آئی۔ 

  تفصیلات کے مطابق کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا  ہے،کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی جس کے حوالے سے میو ہسپتال اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفت ادویات کی خریداری کے لئے رقم ٹرانسفر کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا  اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔

حمزہ شہباز  کا مزید کہنا تھا کہ بینک آف پنجاب  کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا  اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی۔کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری، صدر بینک آف پنجاب، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔