اہم سیاسی جماعت کے سربراہ چُپکے سے دولہا بن گئے

Jun 18, 2022 | 11:35:AM
جمشید دستی،دولہا،مظفر گڑھ،عوامی راج پارٹی
کیپشن: ولیمے پر دال کھلانے کا وعدہ کیا تھا مگر مہنگائی بہت ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی دلہا بن گئے۔ جمشید دستی بارات لے کر پشاور چلے گئے۔ جمشید دستی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بُری خبر: حکومت کی ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری

 عوامی راج پارٹی کے چئیرمین جمشید دستی نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے مگر مجھے میری والدہ یاد آرہی ہے، مختصر سی بارات لے کر جا رہا ہوں، ولیمہ بعد میں ہوگا، ولیمے پر دال کھلانے کا وعدہ کیا تھا مگر مہنگائی بہت ہے۔

 جمشید دستی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شمولیت نہیں کر رہا، عمران خان کے ساتھ ہوں مگر ابھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی۔