خوردنی تیل کی درآمد کیلئے بروقت انتظامات ، بحران کا خطرہ ٹل گیا،وزیراعظم

Jun 18, 2022 | 00:36:AM
وزیراعظم ، ملاقات
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرصنعت و پیداوار کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکٹری امداد اللہ بوسال نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی اندونیشیاءسے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کو سراہا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاءکا دورہ قابلِ ستائش ہے، بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا،خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صنعت مخدوم مرتضی محمود نے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر اندونیشیاءکا دورہ کیا،دورے کا مقصد ملک میں خوردنی تیل کی درآمد سے متوقع بحران کا سد باب کرنا تھا۔وزیرِ صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیاءسے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں ۔بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیا میں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی۔۔
یہ بھی پڑھیں:فیٹف اعلامیے پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد