عمران خان بزدل وزیراعظم ۔۔ انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔ طاہر القادری

Jun 18, 2021 | 15:05:PM
عمران خان بزدل وزیراعظم ۔۔ انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔ طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں تین سالوں میں انصاف تو دور کی بات کبھی شہدا کے لئے ہمدری کا ایک بول نہیں بول سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ظفروال بائی پاس سے چوک فاروقی حسینی تک شہدا ئے سانحہ ماڈل کے حق میں احتجاجی مظاہرہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان اگر یہ کہیں کہ عدالتیں ان کے اختیار میں نہیں ہیں تو جو ان کے دائرہ اختیار میں ہے وہ افسر اور ملازمین جو ملوث ہیں ان کو برطرف کرکے سزا دلوا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ وفا نہیں کیا ،سات سال گزر گئے شہدا ماڈل ٹاﺅن کو انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن 3 سال سے عمران خان نے بھی شہدا کے انصاف کے لئے کچھ نہیں کیا، 14 شہدا ے اہل خانہ کو ابھی تک انصاف نہیں ملا لیکن ریاست مدینہ بنانے والے بھی انصاف نہیں کر سکے۔
 سربراہ تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ عمران خان انصاف دینے کا وعدہ وفا نہیں کر سکے ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ہمیں انصاف دلائیں۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن سے صلح کرنے پرحکومتی ارکان میں پھوٹ پڑ گئی