کرایہ دار کی غنڈہ گردی:مالک مکان کی 2سالہ بچی قتل، 3زخمی

Jun 18, 2021 | 13:15:PM
کرایہ دار کی غنڈہ گردی:مالک مکان کی 2سالہ بچی قتل، 3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہدرہ میں کرائے دار کی  فائرنگ سے مالک مکان کی دو سالہ بچی  قتل ،پولیس نے مقتولہ کی نانی کی مدعیت میں شاہدرہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں قتل اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ، ملزم شہباز خاتون کے مکان میں کرایہ پر رہتا تھا,مالک مکان نے کرائے دار شہباز کو گھر خالی کرنے کا کہا جس پر اس نے انکار کر دیا۔

واضح رہے کرایہ نہ دینے پر ملزم اور مالک مکان کے درمیان  بحث ہوئی,جس پر ملزم شہباز نے فائرنگ کر دی، ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے دو سالہ فاطمہ جاں بحق اور میاں بیوی سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے,زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی تلاش جاری ہے جلد  گرفتار کر لیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ،ایک تولہ سونا 1900 روپے سستا